31

موجودہ معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان ہے’ طاہر جمیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال کا ذمہ دار عمران نیازی ہے ۔ ماضی کی طرح اب بھی نوازشریف کی ٹیم ہی معیشت کو درست سمت پرلائے گی ۔ لاشوں پر سیاست کرنا عمران خان کا پرانا وطیرہ ہے قوم کے معصوم جوانوں کو گمراہ کرکے اپنی سیاست چمکانا کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔ قائد میاںنواز شریف جلدپاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان نے اپنے دورحکومت میں ملک کو جتنا نقصان پہنچایا ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیںملتی ۔تبدیلی کے نام پر اپنے عزیز و اقارب کو نوازا گیا ۔ انہوںنے کہا کہ مہنگائی سابقہ حکومت کی غلط حکمت عملی اور غلط فیصلوںکا نتیجہ ہے ۔ قوم اطمینان رکھے ملک اب محفوظ ہاتھوںمیں ہے۔ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے بہترین پالیسیوںکی بدولت پاک وطن کو ڈیفالٹ سے بچایا لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں