مودی ایک وحشی درندہ اور دہشت گرد ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) صدرانجمن تاجران کلاتھ مرچنٹس امین پور بازارو سابق ممبر ایگزیکٹو FCCI رانا اکرام اللہ نے کہا ہے کہ مودی ایک وحشی درندہ اور دہشت گرد ہے جس نے اپنا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر پر مسلط کرکے کشمیر میں ظلم و بربریت کی فضا قائم کر رکھی ہے جبکہ ہماری حکومت کی طرف سے ہمیں صبر کا مشورہ دیا جاتا ہے لگتا ہے کہ ہم کشمیر لینے کیلئے ذہنی طور پر تیارنہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور انکی حکومت کو قوم کو بتانا ہوگا کہ ا نکی کشمیر پالیسی کیا ہے ۔رانا اکرام اللہنے مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت اور کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام حق خوداردیت کے حصول کیلئے مصائب اورمظالم برداشت کررہے ہیںپاکستانی قوم اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں