مودی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے’ ثنائ

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت پہلگام واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثنا نے کہا کہ پہلگام واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، بھارتی حکومت اسے سیاسی رنگ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی حکومت کے اقدامات خود بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔اداکارہ ثنا نے کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے، دونوں ممالک کے عوام جنگ نہیں چاہتے، ہمیں انسانیت سے متعلق سوچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں