مودی کا بیان نفرت انگیز اور پرتشدد قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) ترجمان وزرات خارجہ نے مودی کے بیان کو نفرت انگیز اورپرتشدد قراردے دیا،کہا تبصروں میں نفرت پر مبنی تشدد کا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔ بھارتی وزیراعظم کے حالیہ ریمارکس پرترجمان وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا مودی کابیان جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کے رہنماسے زیادہ سیاسی رہنما کاتھا،بھارتی ریاستی امورکی پختگی، سنجیدگی میں گراوٹ کی مذمت کرتے ہیں، مودی کے تبصروں میں نفرت پرمبنی تشددکا مطالبہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا پاکستان ان ریمارکس کواشتعال انگیزی کے طور پر دیکھتا ہے، ایسے بیانات کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے، ایسے بیانات کا مقصدجموں وکشمیر میں آبادیاتی انجینئرنگ سے توجہ ہٹانا ہے۔ مزیدکہا پاکستان باہمی احترام اور خودمختارمساوات پرمبنی امن کیلئے پرعزم ہے،سلامتی یا علاقائی سالمیت کودرپیش خطرے کا مقابلہ مضبوط،متناسب اقدامات سے کیا جائیگا، عالمی برادری کو بھارت کی بڑھتی بیان بازی کا سنجیدگی سے نوٹس لیناچاہیے،ایسے بیانات سے علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچتاہے، بطور یو این امن فوجی شراکت دارپاکستانی ریکارڈ، انسداد دہشتگردی کی کوششوں کیلئے مسلسل حمایت مستند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں