مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(بیوروچیف)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں