مودی کے معاشی ترقی کے دعوے چکنا چور

اسلام آباد (بیوروچیف) ناقص حکمت عملی اور ناکام خارجہ پالیسی نے مودی کے علاقائی تسلط کا بھونڈا دعویٰ فاش کردیا،عالمی جریدہ دی ٹیلی گراف نے مودی کے بدترین دور اقتدار میں بھارت کی ناکام سفارتکاری کا پردہ چاک کر دیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکی پابندیوں کے باعث مودی نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی مودی کے خطہ میں تسلط کے خواب پر زوردارطمانچہ ہے۔عالمی جریدہ کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں بھی نام نہاد وشو گرو (مودی) بے بس دکھائی دیا،دوسری طرف ایران نے گرفتار شدہ بھارتی بحری عملہ تک مودی حکومت کو رسائی دینے سے صاف انکار کردیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق امریکی دبائو کے بعد بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ خوف سے ختم کر دیا ، مودی کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گذشتہ سال 116.1بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں