موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، کاروبار زندگی متاثر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ہونیوالی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع’ فیسکو کے درجنوں فیڈر ٹریپ کر جانے سے کئی علاقوں کی بجلی بند’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا’ واسا کا عملہ شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی نکالنے کیلئے متحرک رہا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں گزشتہ روز بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری’ سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں76، علامہ اقبال کالونی میں 68ملی میٹر، گلستان کالونی میں 52ملی میٹر، جیل روڈ پر47،ڈوگر بستی میں 37، سرسید ٹائون میں 36ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ایم ڈی واسا ثاقب ریاض کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز نعمان نور اور عملہ متحرک رہا اور شاہراہوں اور دیگر علاقوں سے بارشی پانی کے انخلاء کیلئے مصروف’ متعدد علاقوں سے بارشی پانی نکال کر کلیئر کر دیا گیا جبکہ بارش کے دوران فیسکو کے درجنوں فیڈر ٹریپ ہونے سے متعدد علاقوں کی بجلی بند ہونے سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر’ بعض علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہ کی جا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں