موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب،بجلی بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ شب مون سون سیزن کے دوران شدید موسلادھار بارش کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے، فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند’ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیل کے مطابق مون سون سیزن کی گزشتہ شب شدید بارش نے شہر بھر میں جل تھل کر دیا، شہر کی اہم شاہراہوں سمندری روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ غلام محمد آباد’ گلستان کالونی’ مدینہ ٹائون سمیت نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ بارش کے دوران ہی فیسکو کے کئی فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں کی بجلی بند ہو گئی۔ گلی’ محلوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ ایم ڈی واسا کی ہدایت پر بارش کے دوران فیلڈ سٹاف متحرک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سب سے زیادہ بارش علامہ اقبال کالونی 40ملی میٹر’ جیل روڈ پر 27ملی میٹر’ غلام محمدآباد میں 14ملی میٹر’ ڈوگر بستی میں 39ملی میٹر’ مدینہ ٹائون میں 28ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں