موسمی فلو کی نئی قسم ‘ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچ گئے

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں موسمی فلو کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ زکام، بخار اور گلے میں درد فلو کی نئی قسم کی علامات میں شامل ہیں ۔ہسپتالوں اور ڈاکٹرز کے کلینکس پر روزانہ سینکڑوں موسمی فلو کے مریض آنے لگے۔ محکمہ صحت و آبادی کی افسر شاہی کی سنگین غفلت ، فلو ویکسین نہ خریدی گئی۔ رواں سال فلو ویکسین خریداری نہ ہونے سے ڈاکٹرز ، طبی عملہ کی ویکسینیشن نہ ہوسکی ۔بیمار اور بزرگ شہریوں کی بھی محکمہ صحت فلو ویکسینیشن نہ کر سکا۔ محکمہ صحت نے موسمی فلو کی نئی قسم کی تشخیص کیلئے کٹس بھی نہیں خریدیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں