26

موسم بدلتے ہی ڈینگی مچھروں کی بھر مار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بدلتے موسم میں ڈینگی مچھرسراٹھانے لگا،ہسپتالوں میں مشتبہ ڈینگی مریضوں کی آمد سے محکمہ صحت اورشہریوں میں تشویش کی لہردوڑگئی،ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کواپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کردی،فیصل آباد بھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتراورتمام علاقوں میں مچھرمارسپرے کیا جائے،عوامی حلقوں کا پرزورمطالبہ،تفصیل کے مطابق فیصل آباد اورگردونواح میں بدلتے موسم نے اپنا اثردکھانا شروع کردیا ہے،کئی علاقوں بالخصوص جہاں جہاں پانی کھڑا ہے وہاں مچھروں کی بھرمارہوچکی ہے،فیصل آباد کے کئی علاقوں میں خاکروب صفائی ستھرائی کا کام بھی احسن طریقہ سے نہیں کررہے اوراس صورتحال سے لوگ گلے،نزلہ،زکام وبخاروغیرہ میں مبتلا ہونے لگے ہیں،سرکاری وپرائیویٹ ہسپتالوں اورڈاکٹروں کے کلینکس پرمریضوں کا رش نظرآنے لگا ہے جن میں کئی لوگ بخار میں بھی مبتلا ہوتے ہیں اوربعض لوگوں کو ڈاکٹرزڈینگی کا مشتبہ مریض بھی قراردیدیتے ہیں اس صورتحال سے محکمہ صحت اورشہریوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے،ضلعی انتظامیہ بھی شہر میں صاف ستھرے ماحول کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے پر مکمل توجہ دی جائے اورتمام علاقوں میں مچھرمارسپرے کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں