موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر نے وار تیز کر دیئے، ڈی ایچ کیو سول ہسپتال الائیڈ ٹو میں ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 30 ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈینگی مچھروں سے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مریضوں کی تعداد 4 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ ڈینگی ٹیسٹ کروانے پر 78 مریضوں میں ڈینگی مچھر کی تصدیق ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں