موسم شدید سردرہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد ( بیورو چیف)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں شدید سردی کی پیشگوئی کر دی۔ سیالکوٹ ،نارووال، لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ ، گجرات ، جہلم ،جھنگ، ساہیوال ، خانیوال ، ملتان، ڈیرہ غازیخان ، لیہ،کوٹ ادو اور بہاولپور میں دھند اور اسموگ متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں صبح اور رات کو شدید سردی کا امکان ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں