موسم کی خرابی ‘فلائٹس آپریشن متاثر

اسلام آباد (بیوروچیف) موسم کی خرابی متعدد فلائٹس منسوخ کر دی گئی،فلائی جناح کی اسلام آباد سے جدہ جانے والی فلائٹ منسوخ ہوگئی۔پی آئی اے کی گلگت جانے والی فلائٹ پی اے 201بھی منسوخ، ایئر سیال کی سکھر جانے والی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی۔قومی ایئر لائن کی سکردو جانے والی پرواز پی کے 451، قومی ایئر لائن کی گلگت جانے والی پرواز پی کے 603منسوخ کردی گئی۔بین الاقوامی پروازوں میں ارومچی ، تہران اور استنبول جانے والی پروازیں بھی منسوخ، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی فلائٹ ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔کراچی جانے والی فلائی جناح اور ایئر سیال کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، ایئر سیال کی ریاض جانے والی فلائٹ بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ایمریسٹس کی دبئی جانے والی پرواز بھی ایک گھنٹہ سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں