موسیقی میں مقام حاصل کرنا چاہتی ہوں، ثمن شیخ

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ ثمن شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے مستقل اور پائیدار پالیسیاں تشکیل دینا ہوں گی،آج ہر کوئی اپنی انفرادی ترقی کیلئے کوشاں نظر آتا ہے جس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں،موسیقی میرا جنون ہے اور جب تک میری سانسیں باقی ہیں اپنے فن سے وابستہ رہوں گی۔ ثمن شیخ نے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک بہت بڑا سیکٹر ہے لیکن بد قسمتی سے اسے ہر دور میں نظر انداز کیا گیا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بننے والی فلمیں اربوں روپے کابزنس کر تی ہیں جبکہ ہمارے ہاں بزنس کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں