موضع ساہمل کے رہائشیوں کو اراضی دینے کا فیصلہ

چنیوٹ(نامہ نگر)ضلعی انتظامیہ نے موضع ساہمل کے رہائشیوں کو چک 156میں60 کنال اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے اس اراضی پرساہمل کے رہائشی اپنے گھر بنائیں اور گھر بنانے کیلئے بھی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہر ممکن معاونت کرے گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نے موضع ساہمل تحصیل بھوآنہ کے دورہ کے موقع پر ساہمل کے متاثرین سیلاب سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سالوں میں اس موضع میں سیلاب کی شدت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتااور اس بار بھی بڑے سیلابی ریلا کے بعدساہمل میں رہائش رکھنا مناسب نہیں اسی مقصد کے پیش نظر چک 156 میں اراضی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مکینوں سے کہا کہ کاشتکاری اور مویشی کے لئے ڈیرہ رکھیں مگر یہاں رہائش نہ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسین انہار کے ہمراہ موضع ساہمل میں دریا کے کناروں کا بھی دورہ کیا اور مزید سٹڈز بنانے کے حوالیسے امور کا جائزہ لیا۔علاقہ مکینوں نے ہر ممکن تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد 156 چک میں منتقل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں