مولانا حامد الحق پر حملہ،خود کش حملہ آور بھکاری کے روپ میں آیا

اکوڑہ خٹک (عظیم صدیقی) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دارالعلوم دیوبند ثانی کہلائی جاتی ہے۔ مولانا عبدالحق شیخ الحدیث بانی دارالعلوم کے پوتے اور سینیٹر مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے سابق ایم این اے مولانا حامد الحق نائب مہتمم تھے وہ جب گھر جانے کیلئے نکلے تو راستے میں حسب معمول مانگنے والے کھڑے تھے یہ خودکش حملہ آور بعمر 30/35 سال بھی کھڑا تھا اُسے 100 روپے دیئے گئے تو خودکش حملہ آور نے ان کا ہاتھ چوما اور ساتھ ہی جیکٹ پھاڑ دی ان کا 11سالہ صاحبزادہ بھی زخمی ہوا۔ افغانستان کے داعش خراسانی کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حملہ انہوں نے کیا۔ حامدالحق کے ساتھ 6پولیس اہلکار ہمہ وقت ہوتے تھے پھر بھی حملہ آور کسطرح پہنچا اس گائوں میں یہ پہلا واقعہ ہے امریکہ حملے 2001 کے بعد یہاں کبھی ایسا واقعہ نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں