47

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کی خودکشی

میاں چنوں (نامہ نگار)معروف عالم دین عالمی شہرت یافتہ سکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے گولی مار کر خودکشی کر لی’ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم کے مطابق مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی مار کر خود کشی کی عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے ڈی ایس میاں چنوں محمد سلیم کا کہ مزید کہنا تھا کہ تا حال مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی ورثا سے رابطہ میں ہیں، آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی۔مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاونٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہیکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاوں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں