10

مولانا ظفر علی کا یوم پیدائش 18جنوری کو منایا جائے گا

جہانیاں(نامہ نگار)تحریک آزادی کے عظیم رہنما ،بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کا153واں یوم پیدائش 18جنوری کو منایا جائے گا اس دن کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مقررین خطاب کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان18جنوری 1873ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور میںروزنامہ زمیندار کے ادارت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں