54

مولانا عبدالشکور کاظم کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے رہنما شیخ الحدیث مولانا عبدالشکور کاظم فاضل مدینہ یونیورسٹی کے چھوٹے بھائی جو کہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے انھیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں7 چک سرگودھا روڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں علما کرام وکارکنان عزیز واقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی وضلعی امیرمولانا عبدالرشید حجازی. حافظ محمد یونس آزاد’سید سبطین شاہ نقوی. مہر محمد عبداللہ. خالد محمود اعظم آبادی. قاری محمد ارشد. مولانا بہادرعلی سیف. قاری بشیراحمدعزیزی. چوہدری عمرفاروق گجر. مولانا محمد اشرف جاوید. مولانا اکرام اللہ طور. سعید احمد انصاری. حافظ عمر فاروق ارشد. مختار احمد سلفی .قاری محمد اکرم عاصم. حافظ عبدالرحمن عابد. مولانا عبدالرحمن جوھر ودیگر نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی بشری خطائوں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت میں اعلی مقام اور مولانا عبدالشکور کاظم سمیت دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں