صفدرآباد(نامہ نگار)علاقہ بھر کی معروف علمی ،دین و مذہبی شخصیت عالم دین مولانا علامہ محمد اسمٰعیل رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبز ا د ے مولانا عبد الغفار رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون) ۔ان کی نماز جنازہ مقامی مرکزی قبرستان کی جنازگاہ میںادا کی گئی۔بعد ازاں سوگوارو ں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی وفات پر ڈیلی بزنس رپورٹ کے نامہ نگار احسان الحق بابر بھٹی،خالد محمود بھٹی سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی صفد ر آباد،ادریس بھٹی جرنلسٹ راولپنڈی اسلام آباد ، ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین ملک اتحاد کونسل ودیگر نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔




