مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر مملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصار ی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف نہ الائنس بناسکے گی نہ مولانا فضل الرحمن اس کا ساتھ دیں گے-میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق مرکزی اور پنجاب حکومت ملک کو ٹریک پرلاچکی ہے ایک سال میں وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے متحرک ہوکرمہنگائی کے خاتمہ اور عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جوکرداراداکیاہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کام کرنے والی جبکہ پی ٹی آئی جھوٹے بیانئے اور پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی-ان کاکہناتھاکہ ملکاور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہوں گے نہ فیصلے ان کی خواہش کے مطابق ہوں گے-انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پونے چارسالہ اقتدارمیں میں ملک اورقوم کے لیے کوئی ایک بھی کارنامہ نہیں-موجودہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تو ایک سال میں نہ صرف عوام کومشکلات سے نکال دیا ہے اور طلبا کے لئے سکالرشپدھی رانی پروگرامرمضا پیکج اپنی چھت اپناگھرسمیت درجنوں منصوبے شروع کئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی نے2017تک مستحکم پاکستان کو سازش کرکے غیر مستحکم کیاخوشحال عوام بدحال ہوگئے-انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام آرہا ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں اور مہنگائی کم ہوئی بہت جلد بجلی کی قیمت میں بھی وسیع پیمانے پر کمی ہونے والی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں