مولانا محمد امجد خان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (بیوروچیف)انٹر نیشنل ختم نبوت مو ومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبدالرؤف مکی ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،معاون خصوصی امیر مرکزیہ مولانا محمد بن سعید، مرکزی ترجمان مولانا مجیب الرحمن، مولانا قاری محمد طیب عباسی ، مولانا محمدامداد اللہ قاسمی ، مولانا قاری شبیر احمد عثمانی ،مولانا قاری محمدرفیق وجھوی ،مولانا افتخاراللہ شاکر اور مولاناغلام یاسین صدیقی نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ خطیب اسلام حضرت مولانا محمداجمل خان کی صاحبزادی ،انتہائی متقیہ پرہیز گاراور نیک سیرت خاتون تھیں انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے قائدین و کارکنان مولانا محمد امجد خان اوردیگر لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں