مومنہ اقبال کی انسٹاگرام پر نئی ویڈیو وائرل۔ مداحوں کی جانب سے پذیرائی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لتا منگیشکر کے گانے پر لپسنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مومنہ اقبال نے نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سر پر بندیا لگائے اور گلے میں بھاری نکلیس پہنے بھارتی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کے گانے ان سے ملی نظر پر گنگناتے ہوئے ایکٹنگ کررہی ہیں۔چند ہی گھنٹوں میں اداکارہ کی ویڈیو کو 40 ہزار سے زیادہ لوگ پسندیدگی کی سند دے چکے ہیں جبکہ مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں