مون سون بارشوں سے زرعی شعبہ متاثر،کسان پریشانی کا شکار

کمالیہ(نامہ نگار)حالیہ مون سون بارشوں نے زرعی شعبے کو شدید متاثر کیا ہے ، جس کے باعث کسان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ کمالیہ، جو بھنڈی کی پیداوار میں پاکستان بھر میں نمایاں مقام رکھتا ہے بھنڈی کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ بارش سے قبل بھنڈی 200روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی تھی، جو اب صرف 60روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔کسانوں کا کہنا ہے کہ نہ صرف فصل تباہ ہوئی بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بھنڈی کی ملک بھر میں ترسیل کرنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی واضح اضافہ ہو گیا ہے ، جس سے ان کا نقصان مزید بڑھ گیا ہے ۔کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ زرعی شعبہ دوبارہ اپنے پاں پر کھڑا ہو سکے اور کسانوں کو ریلیف مل سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں