مون سون سیزن کے دوران کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی

سرگودہا(بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت مون سون سیزن سے قبل حفاظتی و ہنگامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر انہار صداقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، اے ڈی سی آر فہد محمود، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت، زراعت، لائیوسٹاک، بلدیاتی و متعلقہ اداروں کے نمائند گا ن بھی موجود تھے۔ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور مون سون سیزن کے حوالے سے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ چیف انجینئر انہار نے دریائوں، نہروں، بندوں اور حساس مقامات کی نشاندہی، ممکنہ سیلابی خطرات، پانی کے بہائو، پشتوں کی مضبوطی، بھل صفائی اور تجاوزات کیخلا ف کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر سرگودہا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کے دوران کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں اور اپنی تیا ریاں مکمل رکھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں اور سیوریج سسٹم کی فوری صفائی یقینی بنائی جائے، نشیبی علاقوں میں پانی نکالنے کے لیے پمپنگ سسٹم مکمل فعال ہو، اور مشینری کی فٹنس چیک کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں