موٹاپا، کینسر، ذیابیطس امراض پھیلنے کی وجہ دریافت

کراچی ( بیو رو چیف )موجودہ عہد میں موٹاپے، کینسر، امراض قلب، ڈپریشن یا دیگر دماغی امراض اور ذیابیطس سمیت مختلف میٹابولک امراض کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اب ماہرین نے ان امراض کے پھیلا کی اہم ترین وجہ دریافت کی ہے اور وہ ہے موجودہ عہد کے بیشتر افراد کی پسندیدہ غذا۔امریکا کی فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاں کے استعمال سے جسم میں ورم بڑھتا ہے جو ہارٹ اٹیک سمیت مختلف امراض کا شکار بنا سکتا ہے۔واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیائ، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے۔مگر اب تک یہ واضح نہیں تھا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں سی ری ایکٹیو نامی ایک پروٹین کی سطح زیادہ بڑھ جاتی ہے۔یہ پروٹین ورم میں اضافے اور امراض قلب کا خطرہ بڑھانے سے منسلک کیا جاتا ہے۔اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ امریکا میں اوسطا لوگ روزانہ 35 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاں سے حاصل کرتے ہیں۔عمر، جنس، تمباکو نوشی، جسمانی سرگرمیوں اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھنے کے بعد تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 60 سے 79 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں کے ذریعے جسم کا حصہ بنانے والے افراد میں اس پروٹین کی سطح میں 11 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔یہاں تک کہ معتدل مقدار میں (40 سے 59 فیصد) الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے بھی اس پروٹین کی سطح میں 14 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ٹوائلٹ میں فون استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ عادت ایک تکلیف دہ مرض کا شکار بنا سکتی ہے۔23 سے 39 فیصد کیلوریز سے اس پروٹین کی سطح میں 7 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں سے موٹاپے کا خطرہ سب سے زیادہ بڑھتا ہے جس سے امراض قلب اور دیگر دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ الٹرا پراسیس غذاں کے زیادہ استعمال سے صحت کس طرح متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروٹین جگر بناتا ہے اور جب اس کی سطح بڑھتی ہے جسم میں ورم بھی بڑھتا ہے اور امراض قلب کی تشخیص ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا میں جوان افراد میں آنتوں کے کینسر کی شرح میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ممکنہ طور پر الٹرا پراسیس غذاں کا استعمال اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اس تحقیق میں 8 ممالک میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔امریکا دنیا کا وہ ملک ہے جہاں الٹرا پراسیس غذاں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اور تحقیق میں بتایا گیا کہ امریکی شہریوں کی پسندیدہ غذاں سے ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ 14 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں