گوجرہ(نامہ نگار) موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں تین افرادشدید زخمی ہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر291گ ب ٹوبہ کے وسیم شہزاد کے گھر بورے والا کاطیب مہمان آیا ہوا تھا کہ دونوں موٹر سائیکل پر سوار گوجرہ کے چک نمبر 299ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ ایک دوسرے موٹر سائیکل سوار چک نمبر286ج ب کے عبدالواحدسے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ تینوں موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیاجہاں پر انہیں طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔
