3

موٹرسائیکلوں میں تصادم 2افراد شدید زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افرادشدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ شکیل اور کاشف علی موٹر سائیکل پر سوار ٹوبہ روڈ کے چک 301ج ب سٹاپ کے قریب جا رہے تھے کہ لنک روڈ سے آنیوالے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ موٹر سائیکل سے گر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں