موٹرسائیکلوں پر کرتب کرنے والے 18منچلے گرفتار

لاہور(بیوروچیف)لاہور کے علاقے اچھرہ میں موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنے والے 18منچلے گرفتار کرلیے گئے ۔ اچھرہ پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے ون ویلرز کو گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹائون شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان صبح سویرے اور رات کو مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے، فوٹیج میں ملزمان کو جان لیوا کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج، انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔شہربانو نقوی نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں