28

موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے زمیندار کو لوٹ لیا

گوجرہ (نامہ نگار) دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکوؤ ں نے معروف زمیندار سے ڈھائی لاکھ روپے دو مو با ئل چھین لئے۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 354 ج ب قا در آ باد کا عطرت شا ہ اپنی موٹر سا ئیکل پر شہر سے گاؤ ں جارہا تھا کہ گاؤ ں مذکور کے قریب مو چی وا لا روڈ پر دو مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوؤں نے اسکو گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسکے قبضہ سے دو لا کھ پچا س ہزار اور دو قیمتی مو با ئل چھین لئے اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر تھا نہ صدر پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تا ہم ڈا کو فرار ہو چکے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں