موٹرسائیکل سوار ریڑھی کی ٹکر سے زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ریڑھی سے ٹکر اکر شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر369ج ب جودھا نگری کاشاہزیب اپنی موٹرسائیکل پر سوارریلوے روڈ سے گزررہاتھاکہ اس دوران گدھا ریڑھی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اس کو مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں