موٹرسائیکل سوار فیملی کو حادثہ’4ماہ کی بچی جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ریسکیو زرائع کے مطابق رجانہ روڈ ناگرہ پل کے نزدیک بھاگٹ بنگلہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار فیملی جو چک نمبر 294 ج ب سے چک نمبر 343 گ ب کی طرف جا رہی تھی کہ بارش کے باعث سلپ ہو کر روڈ پر گر گئی، اسی اثنا میں پیچھے سے آ رہی ٹریکٹر ٹرالی نے 4 ماہ کی بسمہ بلال دختر محمد بلال کو کچل دیا جو موقع پر جانبحق ہو گئی، جبکہ باسم بلال عمر 4 سال، عاصم بلال عمر 2 سال اور صبیحہ جمیل زوجہ محمد بلال عمر 27 سال زخمی ہو گئی، ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں