58

موٹرسائیکل چوری کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمات درج

کمالیہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق پہلے واقع میں محمد حسنین نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ کمالیہ بازار میں شاپنگ کے لیے گیا دوکان کے باہرسے نامعلوم ملزمان دکان کے باہر سے اس کی لاک لگی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔دوسرے واقعہ میں حق نواز نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے ماموں کانجن روڈ پر کریانہ کی دوکان بنا رکھی ہے دوکان کے باہر سے نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں