موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث3رکنی گینگ پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر بابر آفریدی کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی، پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردا توں میں ملوث 3رکنی گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے ایس پی لائلپور ڈویژن رانا ناصر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر بابر آفریدی اور دیگر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا جس ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں سرگرم موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ کاشی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں 359گوجرہ کا رہائشی کاشف عرف کاشی اور اسکے 2ساتھی نادر اور ناصر شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش سول لائن کے علاقہ سے 2درجن کے قریب وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 15 لاکھ مالیت کی موٹرسائیکلیں برآمد کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد علاقہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں