فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے نائب صدر لالہ معین احمد شیخ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور کمشنر فیصل آباد محترمہ مریم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں 99 فیصد عوام سفید پوش ہیں جن کے لئے پارکنگ مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا موٹر سائیکل کے لئے فری پرچی پر محفوظ پارکنگ دی جائے اور بازاروں کو بیرئیر لگا کر اور ٹرک کھڑے کر کے بازار کو بند نہ کیا جائے ۔ تاجر رہنما لالہ معین احمد شیخ نے مزید کہا کہ فیصل آباد شہر کے آٹھوں بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے مگر تجاوزات کی آڑ میں دکانداروں اور خریداری کے لئے آ نے کسٹمرز کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں ۔
2