موٹرسائیکل کی ٹکر سے 50سالہ شخص جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ بجلی گھر سٹاپ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے 50سالہ شخص جاں بحق’ موٹرسائیکل سوار بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ کا رہائشی 50سالہ شوکت جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر کے قریب سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے گر پڑا، سر میں چوٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ موٹرسائیکل سوار 19سالہ طلحہ سکنہ گلشن رحمان ٹائون بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی موٹرسائیکل سوار کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں