59

موٹروے ایم 2پر تیز رفتار ڈالہ الٹنے سے 2افراد جاں بحق ‘ 7زخمی

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پنڈی بھٹیاں موٹروے ایم ٹو پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار ڈالہ الٹنے کے نتیجے میں2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق ڈالے میں سوار تمام افراد سرگودھا جا رہے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں