64

موٹروے بس حادثہ ‘ 16 نا قابل شناخت نعشیں DNA کیلئے FMU منتقل

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے نزدیک ڈیزل سے بھری ویگن اور مسافر بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔ اس المناک حادثہ میں آگ کے شعلوں کی زد میں آ کر متعدد افراد زندہ جل گئے۔ جن میں سے 16افراد کی نعشیں تاحال ناقابل شناخت ہیں۔جن کا ڈی این اے کروانے کیلئے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں ہو گا۔ ان 16نعشوں کو FMUکے کولڈ سٹوریج میں پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ صبح پنڈی بھٹیاں موٹروے کے نزدیک مسافر بس بے قابو ہوکر ڈیزل سے بھری ویگن سے ٹکرا گئی۔ جس کے باعث دونوں گاڑیوں کو آگ لگ گئی اور بس میں سوار متعدد افراد زندہ جل گئے جبکہ کئی زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے۔ جہاں پر بعض زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں