30

موٹروے پربس ہوسٹس کوہراساں کرنیوالا مسافرگرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موٹروے پردوران سفربس ہوسٹس کوہراساں کرنے والا مسافرگرفتارکرلیاگیا موٹروے پولیس کے انسپکٹرعبدالسلام نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ بس ہوسٹس مسکان نے کال کرکے بتایا کہ بس میں سواراوباش ملزم جہانگیر اسکو ہراساں کررہا ہے جس پرموٹروے پولیس نے سمندری کے علاقہ 441گ ب کے قریب مسافر کوچ کو روک کر ملزم جہانگیر کوحراست میں لیکر اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں