49

موٹروے پر تیزرفتار بس بے قابو ہوکرالٹ گئی ‘ 2مسافر جاں بحق ‘ 15زخمی

لاہور (بیوروچیف) موٹروے ایم2پر کلر کہار کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور15زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب بارش کے دوران انتہائی تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی ۔ترجمان کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کوریسکیو عملہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں