6

موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر جدید ترین موسمیاتی الرٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر ملک کے سب سے جدید ویدر آن دی وے الرٹ سسٹم کی تنصیب کی جائے گی۔ویدر والیز اور ون نیٹ ورک کے درمیان یہ نمایاں شراکت علاقائی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو ایک بڑے سفری راستے پر ہائپر لوکل موسمی اطلاعات فراہم کرے گی یہ سسٹم مسافروں کو درست، حقیقی وقت میں موسمی معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ شاہراہ پر زیادہ محفوظ اور باخبر فیصلے کر سکیں۔ ٹیکنالوجی نیٹ ورک میں 14 خودکار موسمی سٹیشنز، 5 مخصوص ایئر کوالٹی سینسرز، 4 وژیبیلٹی سینسرز، سیٹیلائٹ ڈیٹا، اور موسم کی پیشگوئیاں شامل ہیں۔ یہ ڈیٹا ایک ڈسیژن سپورٹ انجن کے ذریعے پروسیس ہوتا ہے جو دھند، بارش، ہوا اور حد نگاہ میں کمی جیسی تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھتا ہے۔بعد ازاں یہ معلومات اسمارٹ فون ایپس، ویب پلیٹ فارمز اور موٹروے کے ٹول پلازوں پر نصب ایس ایم ڈی اسکرینز کے ذریعے مسافروں تک پہنچائی جاتی ہے۔پہلی بار موٹروے آپریٹرز، سرکاری ادارے اور ڈرائیورز راستے کی منصوبہ بندی، خطرات سے آگاہی اور باخبر فیصلوں کے لیے یکساں حقیقی وقت کا موسمی ڈیٹا حاصل کر سکیں گے۔ یہ ڈیٹا کسانوں کی آبپاشی اور بوائی کی منصوبہ بندی میں مدد دیتا ہے، دھند کے شکار موٹروے حصوں کے بہتر انتظام کو فروغ دیتا ہے، ایئر کوالٹی مانیٹرنگ کو مضبوط کرتا ہے اور ڈینگی، فصلوں کے کیڑوں، پودوں کی بیماریوں اور دیگر مقامی ماحولیات سے متعلقہ خطرات کی بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں