43

موٹروے پر مسافر بس اوورٹیک کرتے ٹرک سے ٹکرا گئی،10افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آج صبح امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پر تیز رفتار مسافر بس اوورٹیک کرتے ٹرک سے ٹکرا گئی’ 10مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح پشاور سے کراچی جانے والی مسافر بس امین پور بنگلہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث اوورٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر بس میں سوار مسافروں 25سالہ طارق ولد لیاقت علی سکنہ بہاولنگر’ 45سالہ رحمان ولد عبدالرزاق سکنہ پشاور’ 25سالہ عمر فاروق ولد علی احمد سکنہ پشاور’ 70سالہ بختیار بی بی زوجہ ولی خان سکنہ پشاور’ 26سالہ شازیہ زوجہ منیر سکنہ پشاور’ 26سالہ مسلم خان ولد رحیم خان سکنہ پشاور’ 8سالہ سبحان ولد رزاق سکنہ پشاور’ 30سالہ شاکراں بی بی زوجہ تاج محمد سکنہ پشاور’ 30سالہ روشناں بی بی زوجہ نذیر سکنہ پشاور’ 10سالہ علی خان ولد گوہر خان سکنہ پشاور بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں