50

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کردیا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت کا بڑا فیصلہ’ موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کا ٹول پلازہ ختم کر دیا گیا’ موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد سے صنعتکار’ تاجر برادری سمیت شہریوں کی طرف سے قبل ازیں بھی موٹروے پر واقع پنڈی بھٹیاں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے تھے۔ فیصل آباد سے اسلام آباد اور لاہور جانے والے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں’ پنڈی بھٹیاں ٹول پلازوں سے گزرتی ہیں جس پر شہریوں کو کمال پور انٹرچینج کے بعد پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ پر اضافی ٹیکس دینا پڑتا تھا اور جس پر تاجر برادری نے کئی مرتبہ پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور سابقہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اس کو ختم کیا گیا تھا تاہم بعدازاں دوبارہ پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ کو فعال کر دیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے شہریوں کی سہولت اور موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے پنڈی بھٹیاں ٹول پلازہ ختم کر دیا گیا اور فیصل آباد سے اسلام آباد’ لاہور آنے اور جانے والوں کو مذکورہ ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا، جس پر فیصل آباد کے صنعتکاروں’ تاجروں اور شہری حلقوں نے حکومت کی اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہنگائی کے دور میں خوشگوار ہوا کا جھونکا قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں