موٹروے پولیس کا احسن اقدام

لاہور (بیوروچیف) عید کے پرمسرت موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک کی آگاہی کے ساتھ ساتھ روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے۔موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا انجن آئل، پانی، ٹائر پریشر اور بریک کا چیک اپ کرلیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال ضروری ہے اور حد رفتار کی پابندی کریں۔ اسی طرح اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں اور لین اور لائن کی پاسداری کریں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو مشورہ دیا کہ لمبے سفر سے پہلے مکمل طور پر تازہ دم ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے اڑھائی گھنٹے کی ڈرائیونگ کے بعد کچھ وقت آرام کرنا چاہیے تاکہ ڈرائیور ذہنی اور جسمانی طور پر چاق و چوبند رہ سکے۔موٹروے پولیس نے قومی شاہرات پر روڈ یوزرز میں تحائف بھی تقسیم کیے، جسے عوام نے بہت سراہا اور عید کے اس خوشگوار اقدام پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں