11

موٹر سائیکلو ں میں تصادم 1جاں بحق دوسرا زخمی

قصور(نامہ نگار) قصورمیں موٹرسائیکلوں میں تصادم سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرائیں اور عقب سے آنے والی مزدا گاڑی نے دونوں کو کچل دیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوا، ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے نوجوان اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اْس کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں