موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے2افراد جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمندری کے علاقہ مریدوالا سبزی منڈی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 196 گ ب کا 64سالہ مسکین موٹرسائیکل پر سمندری جا رہا تھا کہ جب وہ مریدوالا نئی سبزی منڈی کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئے اور 509گ ب کا 65سالہ عبدالقیوم بھی موٹرسائیکل سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 65سالہ مسکین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جبکہ 65سالہ عبدالقیوم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں