کمالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کے حکم پرکمالیہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری موٹر سائیکل چو ر گینگ گر فتار،چوری شدہ08موٹر سائیکل،4لاکھ30ہزار روپے نقدی برآمدڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آٹ کر کے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا اسی طرح علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں بھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی/ایس ڈی پی او کمالیہ زینب ایوب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر جیون خان معہ ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے 3ملزمان کو گرفتار کیا جن میں حسنین رضا،افضال عرف اورجاوید شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 08موٹر سائیکل،4لاکھ30ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزما ن کی گرفتار ی پر22 مقدمات یکسو ہوئے ہیں۔
2