موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم،14سالہ لڑکا جاں بحق

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ میںموٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ،14سالہ لڑکا لقمہ اجل بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق 14سالہ حسنین موٹرسائیکل پر اپنی بہن کو لے کر جارہاتھا کہ راستے میں کار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل رکشے کے ساتھ ٹکرا گئی جس پر حسنین موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال منتقل کر دی ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی ،نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں