موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں نوجوان جاں بحق

مریدوالہ(نا مہ نگار ) موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر سے نوجوان جاںبحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق مریدوالہ 197گ ب کا رہائشی نوجوان فہد موٹر سائیکل پر گائوں جا رہا تھاکہ سامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گیا جسکے نتیجہ میں اسکے سر میں گہری چوٹیں آئیں ریسکیو1122نے اسے فوری طور پر سول ہسپتال سمندری منتقل کیا لیکن وہ زندگی کی بازی ہار گیا مذکورہ نوجون کی نعش جب گائوں پہنچی تو کہرام مچ گیااور ہر آنکھ اشکباد تھی متوفی کو 197 گ ب کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں