10

موٹر سائیکل اور کار میں تصادم’ 5افراد جاں بحق

ڈسکہ(نامہ نگار) ڈسکہ، شجاع آباد اور خانیوال میں ٹریفک سمیت دیگر حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے علاقے تھانہ موترہ کی حدود میں بڈیانہ روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی شناخت حسنات، گلفام، عثمان، عدنان اور علی کے ناموں سے ہوئی۔حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مرنے والے افراد میں 3 موٹر سائیکل سوار اور 2 کار سوار تھے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔دوسری جانب شجاع آباد میں بھی تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 63 سالہ شخص موقع پر دم توڑ گیا، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ادھر خانیوال میں ذہنی معذور شخص ٹیوب ویل کے 50 فٹ گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو کنویں سے نکال لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں